Celebrate-Teacher-Public-Urdu

اساتذہ کو خراج تحسین پیش کریں

“اور اہلِ دانِش نُورِ فلک کی مانِند چمکیں گے اور جِن کی کوشِش سے بُہتیرے صادِق ہو گئے سِتاروں کی مانِند ابدُالآباد تک رَوشن ہوں گے۔” دانی ایل 12:3

جنوری 22، 2022

انٹرنیشنل آن لائن ٹریننگ

میں خوش آمدید

بچوں کے پادریوں کی حیثیت میں ہمیں ٹیکنالوجی، ہر ہفتے حوصلہ افزا محسوس کرنے ، اپنے بچوں کو حاضر رکھنے اور بہت سے شکوک و شبہات اور مشکلات ہمارے ذہن میں آتی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں اور ہم آپ کو سمجھ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خدانے ہماری حوصلہ افزائی کی کہ ہم آپ کے لیے اس تربیتی تقریب کو تیار کریں۔ ہم آپ کو ایسے ذرائع فراہم کرنا چاہتے ہیں جو بچوں کی منسٹری کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہوسکتی ہے اور جو آپ کو اس با ت کا احساس کرنے میں مدد دے گی کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ دنیا بھر میں بچوں کی مِنسٹری کے ایسے بہت سربراہان ، اساتذہ، پادری اور رضاکار ہیں جو آپ کی طرح بچوں کے لیے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔ ہم اگلے سال کی ابتدا میں اِس موقع کو اکٹھے منانے کے لیے اکٹھے کیوں نہیں ہوتے؟ آیئے ہم اپنی فتوحات پر خوشی منائیں اور اپنی منسٹریز پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا اعتراف کریں ۔ آیئےمِل کر جنوری میں کنفیٹی کینن (کسی تقریب کے موقعہ پر رنگدار کاغذ کو پھینکنے والی گن) تیار کریں تاکہ اساتذہ کے دن کو منائیں!

تربیتی مواد پر ایک نظر

آپ کو مرکزی سیشنز ،   اپنے طالب علموں کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے مفید مشورے اور اپنے اساتذہ یا سربراہان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سادہ دستکاریوں سے متعلق تصورات  سے متعلق  رہنمائی ملے گی۔ آپ اِسے پرِنٹ یا ڈیجیٹل شکل میں استعمال  کرسکتے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ  ورچوئل کلاس کے دوران استعمال کے لیے آپ کو آن لائن گیمز کی ضرورت  ہے  لیکن  بونس (گیم) حاصل کرنے کے  بارے میں کیا خیال ہے جسے آپ انفرادی طور پر بھی استعمال کرسکیں۔  Jennifer Sanchez  کی  تیار کردہ آن لائن گیمز کا نیا ورژن استعمال کریں۔

ہم آپ کے لیے 10 مفید مشورے لائے ہیں جو  بچوں کی منسٹری میں آپ کی آن لائن کلاس  کو مزید واضح بنانےمیں  معاونت کرسکتے ہیں۔ آپ ان مشوروں پر عمل کرکے ان سے مستفید ہوسکتے ہیں چونکہ یہ  ان شعبہ جات سے متعلق ہیں  جن کے  بارے میں ہمیں کلا س شروع ہونے سے پہلے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کلاس کو پُرسکون  رکھنے اور اس میں تفریحی سرگرمی کے لیے  آپ اسے کس طرح سنبھال سکتے ہیں۔  بہن  Vickie Kangas  نے یہ خوبصورت  ورکشاپ تحریر کی ہے  تاکہ  کلاس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور رحمت کے حصول کے لیے  حکمت عملیوں کے اطلاق میں  ہمیں مدد دے گی۔

ہم سب مزید تخلیقی سرگرمیوں اور بچوں کے لیے بصری عوامل کو شامل کرکے  انجیل  مقدس کی کہانیوں کو قدرے بہتر بنانا  چاہتے ہیں۔  لیکن ہم چونکہ فنکار نہیں ہیں اس لیے ہم  تصاویر یا  پرنٹ شدہ رنگ دار ڈرائنگز (تصاویر) کا استعمال کریں گے ۔  تھوڑی سی محنت کرکے  کوئی سادہ سی تصاویر بنانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ Suzana Kangas  کچھ انتہائی آسان ڈرائنگز (تصاویر) بنانے میں  آپ کی مددکرسکتی ہیں اور اس طرح آپ کی کلا س کی تخلیقی سرگرمی میں  اضافہ  ہوجائے گا۔

کیا آپ کے بچے انجیل مقدس کی آیات یاد کرنا پسند کرتے ہیں؟  ہم اس بارے میں کچھ تصورات شیئر کرتے ہیں کہ آپ  انجیل مقدس کی آیات یاد کراتے ہوئے  اپنی کلاس کو  کس طرح پُر تفریح اور دلچسپ بنا سکتے ہیں۔

چلڈرنز منسٹری میں خدمات سرانجام دینے کے لیے تیاری کرنا جاری رکھیں۔

تقریب میں مکمل رسائی حاصل کریں۔ مفت میں رجسٹر ہوں

آپ "میزبان" کا کردار ادا کرتے ہوئے چرچ کے اندر اس تقریب کا انعقاد کرسکتے ہیں!

شیڈول (اوقاتِ کار)

ہم نے اس تقریب کو اس طرح ترتیب دیا ہےکہ آپ اس میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ آپ نصف دن، پورا دن یا دو دن کے شیڈول (اوقات کار) میں سےکوئی بھی منتخب کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ اپنی تقریب کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں بھی تقسیم کرسکتے ہیں۔ ہم یہی تجویز کرتے ہیں کہ اساتذہ کی تقریب کے لیے دو دن کا انتخا ب کریں۔ اس طرح کرنے سے آپ کو آرام کرنے، دوسرے تمام اساتذہ سے ملنے اور تقریب کے تمام اجزا کو شامل کرنے کے لیے مزید وقت مل جاتا ہے۔ تقریب کو 24 گھنٹے کے لیے جاری رکھنا ایک انتہائی طاقت ور چیز ہے۔ آپ کو پہلے ہی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کتنا وقت ہے ۔ اس طرح آپ کو وہ آپشن استعمال کرنا چاہیئے جو آپ اور آپ کے چرچ کے لیے موزوں ہو۔ مجوزہ اوقات کار محض ایک تجویز ہیں۔ ہم آپ کو مدعو کررہے ہیں کہ اساتذہ کی اس تقریب کے حوالے سے یہ مواد استعمال کریں تاہم اوقات کار کا تعین آپ اپنی مرضی سے کرسکتے ہیں ۔

پہلا دِن
خوش آمدیدی ویڈیو
ایکشن گانے: “Knock out my sin” (میرے گناہ ختم کردے)۔ ایکشنز کو اکٹھے انجام دینے کے لیے (مشق) کرنے میں وقت گزاریں۔
سیشن 1: فاتح چیمپئن
سرگرمی : انعام بمعہ کاغذ۔ ویڈیو “کاغذکی مدد سے انعام کس طرح تیار کیا جائے” ملاحظہ کریں۔ اور پھر ساری ٹیم مل کر اسےتیار کرے اور ہمارے ساتھ شیئر کریں: وٹس ایپ +52 55 8607 1914 (انگریزی)
مضمون پڑھیں: ایک پروگرام کو آن لائن سرانجام دینے کے لیے اس میں کس طرح ترمیم کی جائے
ہماری طرف سےپیش کی گئی 5 ورکشاپس میں سے 1 کا انتخاب کریں:
قیاس آرائی پر قابو پانا , آیت یاد کرنے کے حوالے سے گیمز , لائیو ویڈیو بنانے کے لیے دس مفید مشورے , انتہائی آسان ڈرائنگز, آن لائن گیمز.
دوپہر کے کھانے کا وقفہ

ایکشن گانے: “Knock out my sin” (میرے گناہ ختم کردے) پر نظر ثانی کریں
ہماری طرف سے پیش کی گئی 5 ورکشاپس میں سے 2 کا انتخاب کریں:
قیاس آرائی پر قابو پانا , آیت یاد کرنے کے حوالے سے گیمز , لائیو ویڈیو بنانے کے لیے دس مفید مشورے , انتہائی آسان ڈرائنگز, آن لائن گیمز.
سرگرمی: ایک سیلفی سٹِک ٹرائی پاڈ بنائیں۔ ویڈیو دیکھیں اور ساری ٹیم مِل کر یہ سرگرمی انجام دے۔
رات کا خصوصی کھانا سب مل کرکھائیں


دوسرا دِن
ایکشن گانے: “I am satisfied” (میں مطمئن ہوں) ایکشنز کو مل کر سیکھنے کے لیے وقت لگائیں۔
اپنے طالب علموں کے ساتھ مل کر کامیابی کی خوشی منانے کے لیے پہیلی اور تصورات
سیشن 2: کامیابیوں پر خوشی منائیں
ہماری طرف سے پیش کی گئی 5 میں سے 2 ورکشاپس کا انتخاب کریں:
قیاس آرائی پر قابو پانا , آیت یاد کرنے کے حوالے سے گیمز , لائیو ویڈیو بنانے کے لیے دس مفید مشورے , انتہائی آسان ڈرائنگز, آن لائن گیمز.
ایکشن گانے: “I am satisfied” (میں مطمئن ہوں) پر نظر ثانی کریں
کنفیٹی پاپر سرگرمی : ویڈیو “ایک چھوٹا کنفیٹی پاپر کس طرح تیار کیا جائے” ملاحظہ فرمائیں۔ پوری ٹیم اسے مل کر تیار کرنے کے لیے وقت صرف کرے۔
سرگرمی “تقریب میں آنے والوں کا البم (وزٹرز البم)” اور پچھلے کوَر پر تحریکی پوسٹر
اختتام کا وقت ۔ ویڈیو

دوپہر کے کھانے کا وقفہ

ایکشن گانے : “Champions” (چیمپئنز/فاتح)؛ اکٹھے ایکشنز سیکھنے کے لیے کچھ وقت صَرف کریں۔
اختیاری تصور: اتوار کے دن سکول کے حوالے سے میٹنگ کے لیے کچھ وقت نکالیں۔

اس شیڈول میں 2خطبات، 2 ایکشن گانے، پورا رہنما کتابچہ، 5 ورکشاپس میں 3 ورکشاپس اور 4 سرگرمیوں میں سے 2 سرگرمیاں شامل ہیں۔
خوش آمدید ی ویڈیو
ایکشن گانے: “Knock out my sin” (میرے گناہ ختم کردے)؛ اکٹھے ایکشنز سیکھنے کے لیے وقت نکالیں۔
سرگرمی “تقریب میں آنے والوں کا البم (وزٹرز البم)”
سیشن1: فاتح چیمپئن
سرگرمی: ویڈیو “ایک چھوٹا کنفیٹی پاپر کس طرح تیار کیا جائے “ ملاحظہ فرمائیں۔ اب پوری ٹیم وقت نکال کر اس سرگرمی کو انجام دے۔
اپنا چھوٹا کنفیٹی پاپر شیئر کریں
وٹس ایپ: +52 55 1573 2969 1914 (انگریزی)
ہماری طرف سے پیش کی گئی 5 ورکشاپس میں سے 2 کا انتخاب کریں:
قیاس آرائی پر قابو پانا , آیت یاد کرنے کے حوالے سے گیمز , لائیو ویڈیو بنانے کے لیے دس مفید مشورے , انتہائی آسان ڈرائنگز, آن لائن گیمز.
دوپہر کے کھانے کا وقفہ

ایکشن گانے: “I am satisfied” (میں مطمئن ہوں)؛ ایکشنز اکٹھے سیکھنے کے لیے کچھ وقت نکالیں
پیپر ایوارڈ ایکٹیوٹی: ویڈیو “ ایک کاغذ کی مدد سے انعام/تمغہ کس طرح تیارکیا جائے” ملاحظہ فرمائیں اور پھر سَب مل کر اسے بنانے کی کوشش کریں۔
سیشن2: کامیابیوں پر خوشی منائیں
ہماری طرف سے پیش کی گئی 5 ورکشاپس میں سے 1 مزید ورکشاپ کا انتخاب کریں:
قیاس آرائی پر قابو پانا , آیت یاد کرنے کے حوالے سے گیمز , لائیو ویڈیو بنانے کے لیے دس مفید مشورے , انتہائی آسان ڈرائنگز, آن لائن گیمز.آرٹیکل پڑھیں: ایک پروگرام کو آن لائن سرانجام دینے کے لیے اُس میں کس طرح کی ترمیم کی جائے۔
اپنے طالب علموں کے ساتھ کامیابی کی خوشی منانے کے لیے پہیلی اور تصورات
اختتام کا وقت۔ ویڈیو

اس شیڈول میں 2 خطبات ، ایک گانا، رہنما کتابچہ کا حصہ، 5 ورکشاپس میں سے ایک ورکشاپ اور 4 سرگرمیوں میں سے ایک سرگرمی شامل ہے۔
خوش آمدیدی ویڈیو
ایکشن گانے: “Knock out my sin” (میرے گناہ مٹادے)
سیشن1: فاتح چیمپئن
اپنے طالب علموں کے ساتھ کامیابی کی خوشی منانے کے لیے پہیلی اور تصورات کا جائزہ لیں۔
ہماری طرف سے پیش کی گئی 5 ورکشاپس میں سے ایک کا انتخاب کریں :
سرگرمی: “تقریب میں آنے والوں کا البم”
ہمارے ساتھ شیئر کریں: وٹس ایپ +52 55 1573 2969

وقفہ

سیشن 2: کامیابی کی خوشی منائیں
کنفیٹی پاپر سرگرمی : ویڈیو “ایک چھوٹا کنفیٹی پاپر (توپ) کس طرح تیار کیا جائے “ ملاحظہ فرمائیں۔ اب پوری ٹیم وقت نکال کر اس سرگرمی کو انجام دے۔
اختتام کا وقت۔ ویڈیو

مُقررِین

Kristina Krauss

United States

Flor Boldo

México

Susana Kangas

United States

Marlon Hernández

Guatemala

Ramón Martínez

México

Jennifer Sánchez

México

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

  1. تقریب کے لیے رجسٹر ہوں
  2. اپنے چرچ کے کیلنڈر پر 22 جنوری پر نشان لگا کر  اپنے چرچ کو اپنی تقریب کے بارے میں آگاہ کریں۔
  3. آگاہ رہنے اور دوست بنانے کے لیے ہمارا وٹس ایپ (WhatsApp) گروپ  جوائن کریں۔
  4. سرگرمیوں کے لیے ضروری وسائل اکٹھے کریں ( ہم ان وسائل کی فہرست فراہم کرتے ہیں!)
  5. مواد (اپنی مرضی کی زبان میں اور PDF اور ویڈیوز کی شکل میں) ڈاؤن لوڈ کریں۔
  6. شاندار تقریب کا انعقاد کریں! (خطبہ تیار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، صرف کتابچے  سب کو تھمائیں اور ویڈیوز کو چلائیں!)

ہمارے پاس تمام زبانوں کے لیے ایک ہی رجسٹریشن ہے لیکن تقریب  تمام 17 زبانوں کے لیے الگ سے ہوگی۔  رجسٹر ہونے کے لیے آپ کو صرف انگریزی زبان  استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

  1. صفحہ https://bit.ly/3kJAj6j پر جائیں
  2. ہرے رنگ کے رجسٹر کے بٹن کو دبائیں

 

 

3. ٹِکٹوں کی تعداد کا انتخاب کریں، یاد رکھیئے کہ ایک گروپ یا شرکت کنندہ کے لیے ایک ٹکٹ ہے۔ اور رجسٹر کے بٹن پر کلِک کریں۔

4. سسٹم جن خانوں کا کہے اُنہیں پُرکریں۔ .

زبان اور مُلک کا انتخاب کرنا یاد رکھیئے تاکہ آپ تمام معلومات  اپنی زبان میں وصول کرسکیں۔

تیار ہوجائیں، تقریب کےلیے آپ کا ٹکٹ تیار ہے! .5

3 جنوری کو آپ کو تقریب سے متعلق تمام مواد حاصل کرنے کے لیے ایک پرائیویٹ لِنک موصول ہوگا۔  یہ لِنک رہتی دنیا تک آپ کا ہے یا جب تک  ہماری ویب سائٹ موجود ہے۔

جی نہیں،  آپ کسی اور تاریخ کا انتخاب کرکے اور مواد ڈاؤن لوڈ کرکے  اُسے کسی اور تاریخ پر  اپنےاساتذہ کو  دے سکتے ہیں۔

تمام مواد ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد  آپ اپنی مرضی کی تمام تقریبات  انجام دے سکتے ہیں۔

یہ سب ایک ہی تاریخ پر  کرنے میں اچھی بات یہ ہے کہ  آپ یہ جان سکتے ہیں کہ  دنیا بھر سے آپ کے بہن اور بھائی  ایک ہی  دن  اس تقریب میں  شرکت کررہے ہیں اور تقریب سے متعلق وٹس ایپ (WhatsApp) گروپ  میں تصاویر  اور تعریفی کلمات شیئر کرسکتے ہیں۔

رجسٹر ہوں اور اپنے اساتذہ کو مدعو کریں کہ وہ  تقریب میں آپ کے ساتھ شرکت کریں۔  تقریب کے بارے میں اپنے چرچ کو آگاہ کریں اور چرچ کیلنڈر پر 22 تاریخ کا تعین کریں۔

مقام  کا انتخاب کریں: پُوری تقریب کو ملاحظہ کرنے  اور اپنے اساتذہ کو اکٹھا کرنے کے لیے گھر، چرچ یا کمرہ۔ حفاظتی  آداب پر ہمیشہ عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

آپ تمام مواد کو پرِنٹ کرکے اپنے اساتذہ کو فراہم کرسکتے ہیں یا پھر آپ انہیں PDF فائلز فراہم کرسکتے ہیں اور ہر استاد اپنا ورکشاپ پیکج اور تقریب سے متعلق کتابچہ خود پرِنٹ کرلے گا۔

جی ہاں! ہمارا تعلق “بچے اہم ہیں” کی منسٹری سے ہے جس کا اب ایک نیا نام ہے :  آراستہ ہوں اور آگے بڑھیں (Equip & Grow)

ہمارے نام میں بنیادی توجہ بچوں پر دی گئی ہے اور اب ہم بچوں کی منسٹری کے سربراہان پر اپنی توجہ مرکوز کیےہوئے ہیں۔ #newname #forSarah #foryou

مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ فرمائیں:  www.childrenareimportant.com  

رجسٹر ہوں اور ایک تحفہ حاصل کریں: "دی کِنگ (بادشاہ)"

کیمپ “دی کِنگ (بادشاہ)”، خداوند (باپ) کی اقدار۔  اپنے والدین  کے ساتھ منفی تجربے کی وجہ سے  بہت سے  بچوں کو خدا کو اپنے باپ کے طور پر جاننے میں رکاوٹ پیش آتی ہے۔  اس کیمپ میں وہ  اپنے آسمانی باپ  کے بارے میں جان سکتے ہیں اور یہ بھی کہ  آپ  ردعمل میں  کس طرح اس کی  فرماں برداری کرسکتے ہیں۔  اب آپ اپنے چرچ میں مُووی (فِلمی) کیمپ کا انعقاد کرسکتے ہیں! محض فِلم ” The Lion King” کرایہ پر لیں جب کہ خطبات، گیمز، دستکاریاں اور بہت ساری نعمتیں  ہماری طرف سے فراہم  کی جائیں گی۔ اب آپ کو صرف  پاپ کارن (بھُنی مکئی) کی ضرورت ہے!

دستیاب زبانیں

زبان پر کلِک کریں اور اس مواد کو دریافت کریں جو ہمارے پاس آپ کے لیے موجود ہے:

وٹس اپ

+52 55 1573 2969 انگلش

قیمت

$50 USD

اَب

مُفت

+52 55 1573 2969

children are important

www.childrenareimportant.com/urdu